سولہ سال بعد انگلینڈ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار،تیاریاں مکمل 8 109

سولہ سال بعد انگلینڈ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار،تیاریاں مکمل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ ٹیم سولہ سال بعد پاکستان میں کھیلنے کے لیے آرہی ہے۔انلگینڈ کرکٹ ٹیم  رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورے کے دوران

انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی ٹوئٹنی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔انگلش ٹیم کے دورے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی شکل دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا ہے اور سلسلے میں انتظامات شروع کر دیئے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 اکتوبر جبکہ دوسرا میچ 14 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انگلش مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے جبکہ انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں