افغانستان میں امن بحال ہونا شروع،طالبان کمانڈر کی فٹبال فائنل میچ کی تقریب میں شرکت 8 108

افغانستان میں امن بحال ہونا شروع،طالبان کمانڈر کی فٹبال فائنل میچ کی تقریب میں شرکت

افغانستان میں جاری دو دہائیوں کیی جنگ کے بعد امن بحال ہونا شروع ہو گیا.طالبان کے آنے کے بعد شہریوں اور طالبان آپس میں گھل مل گئے اور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئیں۔

گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ہرات میں مقامی طالبان کمانڈرمولوی شیر احمد درجنوں طالبان کے ہمراہ مقامی فٹبال گراونڈ میں پہنچے جہاں فٹبال لیگ کا فائنل کھیلا جا رہا تھا۔

مولوی شیر احمد اورطالبان نے سینکڑوں فٹبال شائقین کے درمیان بیٹھ کر فٹبال کا میچ دیکھا۔

لیگ کے منتظمین نے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کےلیے طالبان کمانڈر مولوی شیر کو دعوت دی جس پر فاتح ٹیم کو مقامی طالبان کمانڈرنے انعام دیا۔

فٹبال لیگ کے فائنل میچ میں سینکڑوں شائقین اور بااثر مقامی افراد بھی موجود تھے۔میچ کے درمیانی وقفے میں شائقین نے طالبان کے ساتھ اکھٹے نماز پڑھی اور فائنل لیگ کا مکمل میچ دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں