افغانستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین دوبارہ نامزد کردیا گیا 8 111

افغانستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین دوبارہ نامزد کردیا گیا

کابل:طالبان نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو دوبارہ نامزد کر دیا.تفصیلات کے مطابق عزیزاللہ فضلی کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ان کے اس اقدام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان عہدیداروں نے اتوار کے روز افغانستان کرکٹ بورڈ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے عزیزاللہ فضلی کو چیئرمین کے عہدے پر دوبارہ نامزد کردیا۔ عزیز اللہ فضلی نے سن 2019میں انگلینڈ ورلڈ کپ میں افغانستان کے آخری نمبر پر آنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد سے فرحان یوسف زئی بورڈ کیلئے کام کاج دیکھ رہے تھے۔
افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے فورا بعد طالبان نے کہا تھا کہ وہ ملک میں مردوں کے کرکٹ میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں