امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے کیا اقدامات کیے؟ 8 305

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے کیا اقدامات کیے؟

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے کیا اقدامات کیے؟

گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت دھکیوں کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔

جس پر چین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے تائیوان کے سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چین نے تائیوان سے مین لینڈ کو کی جانے والی امپورٹس پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔

نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں