انڈیا پاکستان کے درمیان بیک چینل مذاکرات دم توڑ گئے، رپورٹ 8 27

انڈیا پاکستان کے درمیان بیک چینل مذاکرات دم توڑ گئے، رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل مذاکرات ناکام ہو گئے

ایکسپرس ٹریبیون ��کی خبر کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ طویل عرصے سے جاری بیک چینل مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہو گی.

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،

طویل عرصے سے جاری بے نتیجہ مذاکرات میں آگے بڑھنے کا مزید کوئی امکان نہیں،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سائیڈ پاکستان سے تجارت کے معاملے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے، جب کہ پاکستانی سائیڈ کشمیر کے معاملے میں بات چیت پر زیادہ سنجیدہ ہے.

بھارت اس حوالے سے 5 اگست کے اقدامات کو واپس لینے میں بالکل تیار نہیں، جب کہ بھارت نے اگلی جی 20 کانفرنس کے کچھ سیشنز‌‌‌‌‌‌‌ بھی مقبوضہ کشمیر میں شیڈول کر رکھے ہیں۔

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بھی مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

��

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں