Election commission new announcement 20

رات گئے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا ہوتا رہا؟

2 روز قبل الیکشن کمیشن میں رات گئے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا، حلقہ بندیوں سے متعلق بعض ضروری امور بھی زیر غور آئے۔

مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی فائلیں بھی تیار کی گئیں، جبکہ ایف آئی اے کو مطلوب ریکارڈ فراہمی کیلئے بھی فائل تیار کی گئی.

اچانک اجلاس پر فواد چوہدری نے طنز کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن بہت محنت کرتا ہے، پی ٹی آئی کیس میں بھی پھرتی دکھائی، زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں