شہباز گل کو کس نے گرفتار کیا؟ 8 169

شہباز گل کو کس نے گرفتار کیا؟

تارہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا.

شہباز گل کی گرفتاری کی خبر مراد سعید نے دی، جس کی تصدیق فواد چوہدری اور فرخ حبیب بھی کر چکے ہیں.

فواد چوہدری نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے”

اہم پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اس حوالے سے مزید کہا کہ “شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں