وا�ٹس ایپ کے 3 نئے فیچرز ... جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے! 8 20

واٹس ایپ کے 3 نئے فیچرز … جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے!

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کروائی جارہی ہیں،

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو مزید سہولیات اور پرائیوسی فراہم کرنا ہے۔

حال ہی میں متعارف کرائے گئے فیچرز یہ ہیں:

واٹس ایپ پر ایسی نئی اپڈیٹ آنے والی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف جب گروپ چھوڑے گا تو اس کے چھوڑنے کا پتہ صرف گروپ ایڈمن کو چل پائے گا اور گروپ کے بقیہ رکن اس بات سے ناواقف رہیں گے۔

واٹس ایپ صارفین اب لاسٹ سین کا آپشن اپنے من پسند افراد کے لیے کھول یا بند کرسکیں گے،

واٹس ایپ نے 2021 میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو وڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا ویڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی،

اس فیچر کو ویو ونس کا نام دیا گیا تھا، اس فیچر میں مزید جدت لاتے ہوئے اب ایک بار دکھائی جانے والی تصویر کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں لانچ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں