چین نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا 8 40

چین نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا

چین نے روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

روس میں تعینات چینی سفیر نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے۔

چینی سفیر ژانگ ہنہوئی نے کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے زانگ ہان ہوئی نے کہا یوکرین بحران کو شروع کرنے اور اس کو ہوا دینے کے لیے اصل ذمہ دار کے طور پر واشنگٹن نے جہاں ایک طرف روس کے خلاف غیر معمولی اور وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کردی ہیں وہیں یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان کی سپلائی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انٹرویو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلیٰ ترین سطح اور اسٹریجک اہمیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں