چیف الیکشن کمشنر نے عہدہ مانگا تھا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل 8 21

چیف الیکشن کمشنر نے عہدہ مانگا تھا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل

چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر مختلف الزامات بھی لگ رہے ہیں

ایسا ہی ایک الزام تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی لگایا ہے

عمران اسماعیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف لیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ میرے پاس عہدہ مانگنے کے لیے گورنر ہاؤس آئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریکارڈ موجود ہے مہمانوں کی لاگ بک میں ان کی آمد کے متعلق اندرج اور تصاویر بھی موجود ہیں،

سکندر سلطان راجہ میرے پاس گورنر ہاؤس سندھ آئے اور کہا کہ کسی بھی جگہ سیکرٹری لگا دیں یا کوئی عہدہ دے دیں۔

عمران اسماعیل کے مطابق انہوں نے کہا کہیں بھی لگا دیں آپ کے کام کروں گا، انہیں اب بھی دیکھ لیں ان کا جھکاؤ کس طرف ہے،

ان کی جانبداری سب پر واضح ہو چکی ہے، میں تو کہتا ہوں کہ ان کو انتخابی نشان الاٹ کر دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں